• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

British High Commissioner Meets Army Chief

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نےخطے میں امن و استحکام کی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔

 

تازہ ترین