• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کی ’اسلامی دہشت گردی ‘ کے لفظ پر شدید تنقید

Turk President Criticism On Islamic Terrorism Terminology

ترک صدر رجب طیب اردگان نے’ اسلامی دہشتگردی‘ کی اصطلاح پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ہم نے مسیحی، یہودی یا بدھ مت دہشت گردی کا نام نہیں سنا تو آج اسلام کو دہشت گردی سے کیوں منسلک کیا جارہا ہے؟

ترک خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں مسلم تنظیموں کے نمائندوں سے خطاب میں صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ روہنگیا مسلمان اس وقت انتہائی اضطراب بھری زندگی گزار رہے ہیں، جن کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن ہم نے اسے کسی مذہب سے منسلک نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی دہشت گردی کے لفظ کا استعمال بند کیا جائے کیونکہ یہ حق تلفی ہے۔

ترک صدر نے میکسیکو کے حالیہ زلزلے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ترک ہلال احمر اس وقت میکسیکو میں امدادی کارروائیاں کر رہی ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات امتیازی برتاؤ سے بالا تر ہو کر خدمت خلق کا درس دیتی ہیں۔

تازہ ترین