• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہٰ یار، وزیراعلیٰ سندھ کا ہیپاٹائٹس پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ

Tando Allahyar Cm Sindhs Hepatitis Program Likely To Be Shaken

ٹنڈو الہٰ یار میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ہیپاٹائٹس پروگرام متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ٹنڈو الہٰ یار کے 568 رجسٹرڈ مریضوں کو تین ماہ سے ادویات نہیں ملی۔

ہیپاٹائٹس کے خاتمےکیلئے وزیر اعلیٰ سندھ نے ہیپاٹائٹس پروگرام شروع کیا تھا،اس پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کو مفت ادویات دی جاتی تھیں۔

ٹنڈو الہٰ یار میں ہیپاٹائٹس کے 568 مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں کئی ماہ سے گولیاں نہیں مل رہی ہیںاور مریض اسپتالوں کے چکر لگا رہے ہیں۔

دوسری جانب 720 ہیپاٹائٹس بی سی کے مریضوں کی پی سی آر ٹیسٹ کیلئے میرپورخاص لیبارٹری گئی ہوئی ہیں اور 10 ماہ گزرنے کے باوجود اب تک رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین