• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ،شاہ زیب حسن کیس کی سماعت کل ہوگی

Spot Fixing Shahzeb Hassan Case To Be Heared Tomorrow

اسپاٹ فکسنگ کیس میں شاہ زیب حسن کے کیس کی سماعت کل ہوگی۔

لاہور میں اینٹی کرپشن ٹریبونل میں شاہ زیب حسن کے بیانات سنےجائیں گے،ذرائع کے مطابق ٹریبونل شاہ زیب حسن کے بار بار بدلنے والے بیانات سے پریشان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زیب حسن کے بیانات کی پانچ گھنٹوں کی ریکارڈنگ باقی ہے، بیانات کی ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد دونوں فریقین گواہان پیش کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریبونل پی سی بی کی کارروائی سے بھی غیر مطمئن ہے، پی سی بی کی کارروائی میں نئے لوگ شامل کرنے پر ٹریبونل نے اعتراض اٹھا دیا۔

تازہ ترین