• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انٹرنیشنل موٹر شوجاری

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں انٹرنیشنل موٹر شوزور و شور سے جاری ہے۔

مقامی ایکسپوسینٹر میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل موٹر شو میں دنیا بھر سے درجنوں گاڑی ساز کمپنیوں نے شرکت کی ہے جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

رواں برس اس موٹر شو میں چمچماتی جدید کانسیپٹ اورالیکٹرک کارزبھی پیش کی جارہی ہیں جو اس نمائش کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

13روز تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے دوران جرمنی سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 12ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 24ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین