• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری جواب دینے کے بجائے پہلو بچا کر نکل گئے، ڈاکٹر امجد

Zardari Kept Aloof In Spite Of Replying Dr Amjad

آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر سیکریٹری جنرل اے پی ایم ایل ڈاکٹر امجد کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ قمر زمان کائرہ نے کہا تھا کہ زرداری جواب دیں گے مگروہ سوالات سے پہلو بچا کر نکل گئے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف کے سوالات سنجیدہ قسم کے تھے، زرداری اگر سچے ہیں تو الزامات مسترد کرنے کے بجائے وضاحت کرتے ۔

ڈاکٹر امجد نے مزید کہا کہ پرویز مشرف بی بی کے قتل کے بعد چھ ماہ اور آصف زرداری پانچ سال تک صدر رہے، قتل کی تحقیقات آصف علی زرداری نے کیوں نہیں کرائیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری پرویز مشرف پربی بی کے قتل کا الزام لگا کر پھنس گئے ہیں، پرویز مشرف پہلے بھی عدالتوں میں پیش ہوئے، اب بھی جلد وطن آکر پیش ہوں گے۔

پرویز مشرف کے الزامات پر وفاقی وزیر سیفران عبد القادر بلوچ کہتے ہیں کہ پرویز مشرف اگر بے نظیر کے قتل کا ذمے دار آصف زرداری کو سمجھتے ہیں تو جب اقتدار میں تھے تب تحقیقات کراتے۔

ادھر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو شامل تفتیش کرنا چاہیے۔

تازہ ترین