• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Meet Ranbir And Mahira In New York

بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی نیو یارک میں ملاقات ہوئی ہے،دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

انڈین ہیرو،پاکستانی ہیروئن،فلم کے سیٹ پر یا کوئی فلمی کہانی،رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کہانی پر بنتی ہے فلم اور فلم کے لیے چاہیے کہانی،ایک تصویری کہانی نکلی نیویارک سے،جہاں کسی نے رنبیر کپور اور ماہرہ خان کو ایک ساتھ دیکھ لیا۔

یہ جولائی کی تصویریں ہیں جب رنبیر کپور اور ماہرہ خان شاید کسی فلم کی شوٹنگ کے لیے نیویارک میں تھے۔

تصاویر میں رنبیر کپور کیژول ٹراؤزر اور ٹی شرٹ میں دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ ماہرہ خان بظاہر کسی فلمی کاسٹیوم میں ملبوس ہیں، دونوں کے چہرے پر تھکن نمایاں ہے،لگتا ہے کہ کسی سین کی شوٹنگ کے بعد انہوں نے سگریٹ بریک لیا ہے۔

اس سے پہلے رنبیر کپور اور ماہرہ خان ساتھ دکھائی دیے تو لوگوں نے پوچھا تھا کہ کیا کوئی لو اسٹوری بن رہی ہے؟ماہرہ خان نے جواب دیا تھا’’ نہیں بابا نہیں‘‘۔

بہرحال دونوں جب بھی ہوتے ہیں، کوئی نہ کوئی تصویری کہانی بن جاتی ہےاور لوگ اپنی اپنی مرضی کے رنگ بھرنے لگتے ہیں۔

تازہ ترین