• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کا ن لیگ کا انتخابی نشان روکنے اور دیگر آپشنز پر غور

Ecp Considers To Stop Pmlns Electoral Signs

مقررہ وقت گزرگیا، مسلم لیگ ن اپنا باضابطہ صدر منتخب نہ کرسکی، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن ن لیگ کا انتخابی نشان روکنے سمیت مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے۔

الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کو نیا پارٹی صدر منتخب کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس سلسلے میں ن لیگ کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کو 8 اگست کو خط لکھا گیا تھا ، جس میں پولیٹکل پارٹیز آرڈر اور ن لیگ کے آئین کا حوالہ دیا گیا تھا۔

پارٹی آئین کے مطابق صدر کا عہدہ خالی ہونے کے 7 روز کے اندر قائم مقام صدر اور 45 روز میں باضابطہ صدر کا انتخاب کیا جانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی آئین کے مطابق ن لیگ 11 ستمبر تک صدر منتخب کرنے کی پابند تھی۔

تازہ ترین