• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی فٹ اونچے بارش کے پانی میں سے گزرتی ٹرین

بھارت میں شدید بارشوں سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے گزشتہ روز ہونیوالی شدید بارش سے شہر کے کئی مقامات پانی میں ڈوب گئے ۔

ایسی ہی خطرناک صورتحال ریلوے اسٹیشن پر بھی دیکھی گئی جب ریل کی پٹریاں بارش کے پانی میں کئی فٹ تک ڈوب گئیں اور ٹریک نظروں سے اوجھل ہو گیا، ایسے میں ایک منفرد نظارے نے ریلوے استیشن پر موجود لوگوں کو نہ صرف حیران کر دیا بلکہ خوفزدہ بھی کر دیا جب بارش کے پانی میں سے ٹرین نہایت تیز رفتاری میں گزرتے ہوئے آگے بڑھی جس سے کئی میٹر تک پانی اُچھل کر ہوا میں پھیلا اور لوگوں کو بھگو دیا ۔

اس غیر متوقع منظر سے لوگوحیران رہ گئے اور اپنے آپ کو پانی سے بچاتے ہوئے وہاں سے فوراً ہٹ گئے۔

تازہ ترین