• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہر لاس اینجلس کے یونیورسل اسٹوڈیوز میں اس وقت لوگوں کے ہوش اُڑ گئے جب خطرناک بلائیں اور زومبیز کی بڑی تعداد نے اسٹوڈیو پر حملہ کر دیا۔

ہیلووین کی آمد کے سلسلے میں شروع کئے جانیوالے اس سالانہ میلے کے آغاز پر درجنوں افراد چڑیلوں، بھوتوں پریتوں اورزومبیز کا روپ دھار کر یونیورسل اسٹوڈیومیں جا بیٹھے اوروہاں آنیوالوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے دکھائی دئیے۔

خوفناک کرداروں کا روپ دھار کریہ منچلے کہیں تو بالکونی میں گھس بیٹھے تو کہیں دروازوں کی آڑ لے کر چھپ گئے پھر جیسے ہی کوئی قریب آتا یہ اچانک اپنے ہاتھ باہر نکال کر انہیں ڈرانے کی بھرپور کوشش کرتے ۔
اس نوجوانواں کا میک اپ اورادکاری ایسی تھی کہ دیکھ کر ایسا گمان تھا کہ جیسے حقیقی زومبی باہر آنے کیلئے بے تاب ہوں۔

خون میں لت پت چلتے پھرتے مُردے دیکھ کر راہ چلتے لوگوں کے تو چھکے ہی چھوٹ گئے لیکن اصل صورتحال کا ادراک ہونے کے بعد سب کی جان میں جان آئی اور اپنی بوکھلاہٹ پر خوب ہنسے اورہیلووین کی آمدکے جشن کا حصہ بنے ۔

تازہ ترین