• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:سلمان خان کی پاکستانی اداکاروں سے ملاقاتیں

بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے لندن میں جاوید شیخ،ان کی صاحبزادی مومل شیخ اور عمائمہ ملک سمیت کئی پاکستانی اداکاروں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بھرپور وقت گزارا۔

سلمان خان اپنی 2012ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کے سیکوئل ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ کی عکس بندی کے لئے لندن پہنچے ہیں۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان طویل عرصے بعد اپنے دبنگ ٹور پر برطانیہ پہنچنے ہیں ،وہ اپنی ٹیم کے ساتھ یہاں مختلف شہروں میں شوز کررہے ہیں ۔

دوسری طرف پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ کئی فنکار اور اداکار بھی آئیپا ایوارڈز کے سلسلے میں لندن میں ہی موجود ہیں۔

لندن کے ایک شاپنگ مال میں سلمان خان نے پاکستانی نامور اداکار جاوید شیخ اور ان کی صاحبزادی مومل شیخ سے ملاقات کی ،اس دوران تینوں اداکاروں نے کافی وقت ساتھ گزارا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

سلمان خان کی فیملی نے عمائمہ ملک کی فیملی سے ڈنر پر ملاقات کی ،میڈیا رپورٹ کے مطابق عمائمہ ملک نے کہا کہ سلمان خان اور ان کے بھتیجے آہل کے ساتھ ملاقات میں مزہ آیا،اس دوران کئی امور پر بات ہوئی،مستقبل میں اچھے پروجیکٹس کرونگی۔

ادکارہ فیزوز خان نے خود کو سلمان خان کا فین قرار دیا اور دبنگ کے خان اور ان کے بھتیجے آہل کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

تازہ ترین