• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچے ہوں یا بڑے آئس کریم کسے پسند نہیں ہوتی۔

ایسے ہی دیوانوں کے لئے سین فرانسسکو میں آئس کریم میوزیم کھول دیا گیاہے جہاں ٹھنڈی ٹھندی آئس کریم کھانے کے شوقین افراد بڑی تعداد میں لطف اندوز ہو تے دکھائی دے رہے ہیں۔

اپنی نوعیت کے اس منفرد آئس کریم میوزیم میں نہ صرف اسپرنکل پول ہے بلکہ کینڈی گارڈن بھی خوبصورتی سے بنایاگیا ہے جسے دیکھتے ہی منہ میں پانی بھر آتا ہے بڑوں اور بچوں سب کی ہی توجہ کا مرکز بننے والے اس دلکش میوزیم میں تمام اقسام کی آئسکریمز دستیاب ہیں جنہیں مختلف فلیورز کے ساتھ تجربات کر کے نت نئے ذائقوں کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے جبکہ آئس کریز سے بنا انوکھا آرٹ جھولے بھی لوگوں کی خاص پسند بنے رہے ۔

تازہ ترین