• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا کے صوبے میں انضمام پر جو عوام چاہیں گے وہی ہوگا، کور کمانڈر پشاور

We Will Do As Per Public Will On Merger Of Fata To Province Corp Commander Peshawar

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے کہا ہےکہ فاٹا انضمام سے متعلق جو عوام چاہیں گے وہی فیصلہ ہوگا اور انہیں جتنے لوگ ملے ہیں وہ زیادہ تر انضمام کے حق میں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا ہے کہ اپنی مرضی یا کوئی خاص حل مسلط نہیں کریں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ فاٹا والوں کو بھی حقوق ملیں۔

کور کمانڈر پشاور کا تفصیلی انٹر ویو پروگرام جرگہ میں ہفتے کی رات 10بج کر 5منٹ پر جیونیوز پرنشر کیا جائے گا۔

 

تازہ ترین