• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی ’ ملتان سلطانز‘ کے ہیڈکوچ مقرر

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی فرنچائز ’ ملتان سلطانز‘ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقررکیا ہے ۔

کراچی میں ’ملتان سلطانز ‘ کے لوگو اور شرٹس کی تقریب رونمائی میں کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں فرنچائز کے ڈائریکٹرا رو سابق کرکٹر وسیم اکرم نے ہیڈ کوچ کے لیے آسٹریلین کرکٹر ٹام موڈی کے نام کا اعلان کیا۔ٹام موڈی انڈین پریمیئر لیگ میں سن رائز حیدر آباد اور بنگلہ دیشی لیگ میں رنگ پور رائیڈر کے کوچ ہیں۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹام موڈی کو کوچنگ کا بہترین تجربہ ہے اور خاص طور پر فرنچائز کرکٹ میں ان کے تجربے سے ملتان سلطانز کو فائدہ ہوگا۔

سابق کرکٹر ٹام موڈی 8 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکے ہیں جب کہ 2005 سے 2007 تک سری لنکا کی ٹیم کے کوچ رہے ہیں۔

’’ملتان سلطانز‘‘ کے ہیڈ کوچ نے خصوصی وڈیو پیغام میں فرنچائز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ۔

تقریب میں فرنچا ئز کی جانب سے ملتان کے مرحوم کرکٹر عامر بشیر کے اہل خانہ کیلئے پانچ لاکھ روپے عطیہ کا بھی اعلان کیا گیا۔

تازہ ترین