• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سے متعلق متنازع بیان،سعودی عالم پر پابندی عائد

Senior Cleric Banned From Preaching After Insulting Women

خواتین سے متعلق متنازع بیان دینے پر سعودی عالم کی امامت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صوبہ عسیر کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن عبدالعزیز نے علاقائی افتاء کونسل کے رکن شیخ سعد الحجری کو خواتین کے بارے میں ایک متنازع بیان دینے کے بعد امامت، خطابت اور تمام دیگر دعوتی سرگرمیوں سے روک دیا ہے۔

شیخ الحجری نے چند روز قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کے پاس مردوں کی نسبت ایک چوتھائی عقل ہوتی ہے۔ جس پر عوامی حلقوں میں شدید رد عمل سامنے آیا تھا۔

گورنر عسیر کے ترجمان سعد بن عبداللہ آل ثابت نے ایک اعلامئے میں متنازع بیان کو اشتعال انگیز اور توہین آمیز قرار دیا، اور کہا کہ کسی بھی انسان کو مسجد ومنبر کے محراب سے ایسے خیالات وافکار پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جس سے معاشرے کے مختلف طبقوں میں انتشار پھیلایا جائے۔

تازہ ترین