• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹ اجلاس میں انتخابات بل کے دوران 12 سینیٹرز غیر حاضر

12 Senators Absent During The Election Bill In The Senate Session

سینٹ اجلاس میں انتخابات بل کے دوران 86 سینیٹرز حاضر اور 12 غیر حاضر تھے۔ غیر حاضر ارکان میں سینیٹر سراج الحق ، سینٹر اسحاق ڈار ، مشاہد حسین سید بھی شامل ہیں۔

سینیٹ حاضری کے مطابق گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں 6سینیڑرز نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی جبکہ 12 غیر حاضر تھے ۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر سراج الحق ، مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار ، ق لیگ کی روبینہ عرفان اور مشاہد حسین سید سینیٹ اجلاس سے غیر حاضر تھے۔

جمعیت علماء اسلام ف کے مولانا عطا الرحمان ، اے این پی کے الیاس بلور ، تحریک انصاف کے کینتھ ویلیمز بھی غیر حاضر تھے ۔ فاٹا کے سجاد طوری ، مومن آفریدی ، اورنگزیب خان ، ہلال الرحمان بھی غیر حاضر تھے۔

ایم کیو ایم کے سینیٹر فروغ نسیم بھی اجلاس سے غیر حاضر ارکان میں شامل ہیں۔

 

تازہ ترین