• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقیقی واقعے پر مبنی فلم’ مارشل‘کی نئی جھلکیاں جاری

حقیقی واقعے کے گرد گھومتی تھرل سے بھرپور ہالی ووڈ بائیو گرافیکل فلم مارشل کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ریجنالڈ ہڈلین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی تھر گڈ مارشل نامی سپریم کورٹ کے پہلے افریقی نژاد امریکی جسٹس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے کیریئر کے اہم ترین مقدمات میں سے ایک کیس کی سماعت کررہا ہوتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں چیڈوک بوسمین،جوش گیڈ،کیٹ ہڈسن،ڈین اسٹیونس،اسٹرلنگ کے براؤن اور کیشا شارپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پولا وانر کی پروڈیو س کردہ تھرل سے بھرپور یہ فلم 13اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

تازہ ترین