• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست یوٹاہ میں سالانہ کامک کون کا انعقاد

امریکا کی ریاست یوٹاہ کے شہر سالٹ لیک سٹی میں سالانہ کامک کون کا رنگا رنگ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد فلمی کرداروں کے دلچسپ روپ دھارے شرکت کے لئے پہنچ گئے۔

تین روز تک جاری رہنے والے اس کامک کنونشن میں شریک افراد نے سپر ہیروز اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں کے روپ میں دکھائی دئیے

اس کامک کنونشن میں شریک افراد کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے ٹیزر ٹریلرز، گیمز ، ایڈیشنز اور کھلونے بھی پیش کئے گئے۔

جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضو ع پر ہو نے والے اس کنونشن میں کوئی سپرہیرو بنا نظر آیا تو کوئی خود کو اسپائیڈر مین سمجھ رہا تھا جب کہ کسی نے سائنس فکشن فلموں کے مختلف عجیب وغریب لباس پہن رکھے ہیں۔

واضح رہے تین روز تک جاری رہنے والے اس کامک کنونشن میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے ۔

تازہ ترین