• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا کے شہر کینڈی میں بچوں کی مدد سے3 میل طویل عروسی ساڑھی بنائی گئی۔ ساڑھی بنانے والوں کی کوشش تھی کہ اس ساڑھی کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جائے لیکن ہوا یوں کہ سری لنکا میں بچوں کے تحفظ کی اتھارٹی نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ اس ساڑھی کو اٹھانے میں تقریباً250 بچوں نے مدد کی تھی۔ ساڑھی کی پہلی نمائش ایک شادی کے انداز میں کی گئی تھی جس میں ساڑھی پہنی خاتون کے اردگرد بہت سے بچے پھول لے کر کھڑے تھے۔

الوادوگوڈا ساراتھ ایکانائکے پرائمری سکول کے 250 بچے گانوروا کینڈی روڈ پر جمعرات کے روز کھڑے ہوئے اور انھوں نے 3میل لمبی ساڑھی کی نمائش میں مدد کی۔

اس ساڑھی کو بنانے والی فنکار کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی طویل ترین ساڑھی ہےجبکہ اس نے یہ امیدظاہر کی ہے کہ ان کا کام ایک ریکارڈ قائم کر دے گا۔ اس تقریب کو وسطی صوبے کے وزیراعلیٰ سراتھ اکانیاکے کی حمایت حاصل تھی۔

تعلیمی یونینوں نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ اسکول کے بچوں کو کیوں اتنی دیر تک دھوپ میں کھڑا کر کے ساڑھی کی نمائش کے لیے کیوں استعمال کیا گیا۔

تازہ ترین