• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Tomatoes Prices In Country Sky High

کراچی سمیت پاکستان بھر میں ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگیا، کہیں ٹماٹر 160اور کہیں 200تک مل رہا ہے۔

کراچی سبزی منڈی ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی ہول سیل قیمت 130روپے رہی، کمشنر لسٹ میں قیمت 180روپے مقرر کی گئی ہے، لیاقت آباد کے ایک سبزی فروش کے مطابق ٹماٹر160روپے لیکن اچھا لال ٹماٹر 200روپے کلو تک فروخت ہورہاہے۔

سندھ آباد کار اتحاد کے جنرل سیکریٹری کے مطابق بارشوں کی وجہ سے فصل خراب ہوئی ہے، قلت کو درآمدات سے پورا کرنا پڑے گا ۔

ادھر لاہور میںٹماٹر کی بڑھتی قیمت نے خریداروں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ،چھوٹے اور پیلے رنگ کے گلے سڑے ٹماٹر 120روپے جبکہ لال رنگ کے اچھے ٹماٹر 160روپے فی کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔

کسی دکاندار نے نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا  ہوا،ہر کوئی منہ مانگے دام وصول کررہا ہے۔ 

 

تازہ ترین