• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب لینڈ ریکارڈ نئے ڈیجیٹل آن لائن سسٹم میں تبدیل

Punjab Land Record Changed To Digital Online System

پنجاب نے ورلڈ بینک سے ملنےوالی اضافی 7کروڑ ڈالرز امداد سے 5سال کے دوران صوبے بھرکی زمین کا پرانا ریکارڈ نئےڈیجیٹل آن لائن سسٹم میں تبدیل کردیا ۔

ذرائع کے مطابق پرانے ریکارڈ کے10ملین صفحات کو بھی اسکین کرلیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی پنجاب بھر کے 5کروڑ 50لاکھ زمین مالکان کا ریکارڈ آن لائن ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق اس منصوبے سے نہ صرف زمین مالکان کی زمین کی قیمت بڑھنے میں مدد ملی بلکہ ساتھ ہی ان خواتین اور غریب کسانوں کو مختار کردیا ہے جن کے زمینی حقوق کو پرانے ریکارڈ کے تحت ضروری تحفظ نہیں ملتا تھا۔

 

تازہ ترین