• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کتوں نے بچہ ماردیا، بے حس لوگ ویڈیو بناتے رہے

Dogs Kills Child In India As People Make Videos

بھارت میں کتوں نے 4سالہ بچے پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا جبکہ قریب موجود بے حس بھارتی بچے کو بچانے کے بجائے واقعے کی ویڈیو بناتے رہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گنتار شہر کا رہائشی 4 سالہ پراوین کمار اپنی بہن کے ساتھ گھر سے دیگر بچوں کے ساتھ کھیلنے نکلا تھا کہ وہاں 17 کتوں کا غول آگیا اور بچے پر حملے کردیا۔

آوارہ کتے بچے کو آدھے گھنٹے تک بھنبھوڑتے رہے لیکن وہاں موجود لوگوں نے چیختے ہوئے بچے کی کوئی مدد نہ کی بلکہ ویڈیو بناتے رہے۔کتوں کے کاٹنے سے پراوین کے چہرے،گردن سمیت جسم پر گہرے زخم آئے اور بچہ خون سے لت پت ہوگیا۔

بچے کے والدین کاکہنا ہے کہ لوگ ہمارے پراوین کو بچا سکتے تھے لیکن یہ کھڑے دیکھتے رہے اور مدد کرنے کے بجائے ویڈیو بنائی اور بچہ موت کے منہ میں چلا گیا۔ والدین نے کتوں کیخلاف کارروائی کی شکایت بھی کی تھی لیکن ان کی نہ سنی گئی۔

28 سالہ مالیسوری کا کہنا ہے کہ اگر میونسپل کارپوریشن والے کارروائی کرلیتے تو آج میرا بچہ زندہ ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انسانی حقوق کی تنظیم کی مدد سے میونسپل کارپوریشن کے خلاف کارروائی کریں گے۔

تازہ ترین