• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لنکن اسپنر ہیراتھ یونس اور مصباح کا سامنا نہ کرنے پرخوش

Lankan Spinner Herath Happy On Not Facing Younis Misbah

سری لنکن کرکٹ ٹیم کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے اور تلکارتنے دلشان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اوسط درجے ٹیم دکھائی دینے لگی۔ زمبابوے، بنگلہ دیش اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل ناکامیوں نے اس سے سخت بحرانی کیفیت میں مبتلا کررکھا ہے۔

اس حالات میں بھی سری لنک اسپنر رنگانا ہیراتھ کا خیال ہے امارات میں آئندہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکلات پیش آئیں گی ۔ خاص کر مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرنٹ کے بعد بیٹنگ لائن جدوجہد کرتی رہے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آئندہ سیریز میں آئی لینڈرز کو ان دونوں ماسٹر بیٹسمینوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصباح اور یونس پاکستان کے بہترین کھلاڑی تھے، وہ آسانی سے وکٹ نہیں دیتے تھے، اسپن بولنگ پر انہیں مہارت حاصل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے جانے کے بعد پاکستان ٹیم کو وہی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے ان دونوں سری لنکن ٹیم جے وردھنے اور سنکاگارا کے بغیر گذر رہی ہے۔

خیال رہے کہ یونس خان کا ریکارڈ سری لنکا کےخلاف شاندار ہے۔ انہوں نے کیریئر بیسٹ 313رنز سری لنکا کے خلاف کراچی میں 2009کی سیریز میں اسکور کیے۔

ان کی 34 میں سے 9 سنچریز بھی انہیں کے خلاف ہیں،2015 میں ان کی 171رنز کی میچ وننگ کون فراموش کرسکتا ہے جب پالی کیلے پاکستان کو فتح کیلیے میزبان ٹیم نے 377 رنز کا ہدف دیا اور 13 ربز پر دو کھلاڑی آئوٹ بھی کردیے تھے۔

ایسے میں یونس اور مصباح نے میدان سنبھالا اور گرین کیپس کو 7 وکٹ سے فتح دلائی تھی۔ اس دوران مصباح نے بھی ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی تھی۔

تازہ ترین