• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: نئی عمارت کے نقشوں کی منظوری پر پابندی ختم

Karachi The Ban On The Approval Of New Building Maps Ends

کراچی میں نئی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔ گراونڈ فلور کے اوپر دو سے زیادہ منزلیں بنانے کی منظوری عدالت سے لینا ہوگی ۔

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی آغا مسعود کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گراونڈ فلور کے اوپر صرف دو منزلیں بنانے کی اجازت ہوگی ۔ دو سے زائد منزلوں کے نقشے کی منظوری سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد کی جائے گی ۔

نقشے صرف بیسمنٹ، گراونڈ اور دو منزلوں کے منظور کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ منظوری کے لیے آنے والے تمام نقشے کمیٹی کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔ تمام متعلقہ محکمے نئے ہدایت کے تحت ہی این او سی دیں گے۔

اس سے پہلے کراچی میں تمام عمارتوں کے نقشوں کی منظوری روک دی گئی تھی۔

تازہ ترین