• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معافی مانگنے پرفریال کا شکرگزار، طلاق کے فیصلے پرقائم ہوں، عامر خان

Thanks For The Apology But The Divorce Decision Is Constant Amir Khan

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے اور کہہ دیا کہ وہ طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔

سوشل میڈیا پر فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلیئر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں،مگر میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے، ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کےلئے سوچنا ہوگا جس کےلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔

عامر خان نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے گزشتہ روز فریال مخدوم نے اپنے غلط رویہ کا اعتراف کرتے ہوئے شوہر باکسر عامر کے والدین سے معافی مانگی تھی۔

فریال نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا تھا کہ ’مجھے احساس ہو چکا ہے کہ میرا عامر کے والدین کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا، عامر کے والدین خاندان کے بڑے ہیں، وہ محبت اور عزت کے اتنے ہی حقدار ہیں جتنے میرے والدین ہیں، اس لڑائی میں نقصان صرف میرا اور عامر کا ہوا ،میں نہیں چاہتی کے میری بیٹی اور آنے والا ننھا مہمان ایک ٹوٹے گھر میں رہیں‘

تازہ ترین