گوجرانوالہ میں قائم سالڈ ویسٹ کمپنی میں17 کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ آگئی ، رپورٹ کے مطابق سابق ایم ڈی ڈاکٹرعطاالحق کو قصوروار قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں اور آلات کی خریداری میں 14 کروڑ 54 لاکھ روپے کی کرپشن کی گئی، سابق ایم ڈی دوران ملازمت اپنی ذاتی کمپنی گرین ٹیکنالوجی کے جی ایم بھی رہے۔
سابق ایم ڈی نے اپنی ذاتی کمپنی کےافراد کو سالڈ ویسٹ میں اعلیٰ عہدوں پربھرتی کیا اورغیر قانونی طور پر کمپنی کے اخراجات پر ترکی کا دورہ بھی کیا،کوڑا اٹھانے کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دے کر زائد ادائیگیاں کی گئیں۔
گوجرانوالہ کے میئر ثروت اکرام کا کہنا ہے کہ کارروائی کےلیےکیس نیب یا اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے گا۔
سالڈ ویسٹ کے سابق ایم ڈی ڈاکٹر عطاالحق کا کہنا ہےکہ انکوائری رپورٹ یک طرفہ ہےاُن کا موقف انکوائری کمیٹی نے نہیں سنا ۔