• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کاروہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے اقدامات

بھارت نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کےلیے سیکورٹی فورسز کو ہر قسم کا ہتھکنڈا استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بنگلادیش کے ساتھ سرحد پر سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔

میانمار میں وحشیانہ مظالم کرکے روہنگیا مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے ۔ بنگلادیش کے کیمپوں میں بھی مہاجرین کی حالت اچھی نہیںجبکہ بھارتی حکومت نے بھی روہنگیا مسلمانوں کو اپنے ملک سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کرلیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے بنگلادیش سے ملحق سرحد پر سیکورٹی میں اضافہ کردیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز کو پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے ۔

اس کا مقصد میانمار سے بنگلادیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو بھارتی سرحد میں داخلے سے روکنا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز مرچوں کے اسپرے کے علاوہ اسٹن گرینیڈ بھی استعمال کررہے ہیں ۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے سیٹلائٹ تصاویر سے روہنگیامسلمانوں پر مظالم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، میانمار حکومت کو شک کا فائدہ دینے کا وقت ختم ہوگیا ، میانمارکے حکام چاہتے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس لوٹنے کے لیے کوئی گھر نہ ملے ۔

تازہ ترین