• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں بسیں جلانے کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

Transport Strike Against Burning Buses In Faisalabad

فیصل آباد میں بس کی زد میں آکر ایک طالب علم کے جاں بحق ہونے کے بعد 6بسیں جلائے جانے کے واقعہ کے خلاف موٹر ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کردی ،دوسرے شہروں کو جانے والی بس سروس بندجبکہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج کو بھی بند کر کے پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں ۔

گزشتہ روز سرگودھا روڑ پر گورنمنٹ اسلامیہ کالج کا بارoویں جماعت کا طالب علم بس پر سوار ہونے کی کوشش میں بس کے نیچے کچل کر دم توڑ گیا تھا جس میں مشتعل طلبہ نے احتجاج اور ہنگامی آرائی کے 6بسوں کو آگ لگا دی تھی جس پر پولیس نے 250طلبہ کے خلاف بسوں کو اگ لگانے کا مقدمہ درج کر لیا ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:فیصل آباد؛طالب علم کی ہلاکت ،مشتعل طلبہ نے 6 بسیں جلادیں

موٹر ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے آج بسیں جلائے جانے کے واقعہ کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کر رکھی ہےاور اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں جلائی گئی گاڑیوں کے نقصان کے ازالےسمیت تمام معاملات پر فیصلے کیےجائیں گے۔

ٹرانسپوٹرز کی ہڑتال کے باعث جنرل بس اسٹینڈ سے دوسرے شہروں کو چلنے والی ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند ہے اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر سرگودھا روڑ پر واقع گورنمنٹ اسلامیہ کالج کو بھی تاحکم ثانی بند کر کے پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں ۔

تازہ ترین