• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، رپورٹ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

The Model Town Filed A Complaint Of Contempt Of Court On Not Being Reported

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی ہے۔ درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب ،رانا ثنااللہ ہوم سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے توہین عدالت کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متاثرین نے ہوم سیکرٹری سے رابطہ کیا مگر رپورٹ نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹائون سانحہ کی رپورٹ عام کرنے اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو عدالتی فیصلے پر فوری عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ واقعے کے حقائق جاننا ورثا کا حق ہے، ہوم سیکرٹری رپورٹ فورا ًانہیں دیں۔

سولہ صفحات پر مشتمل عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھاکہ بروقت انصاف فراہم نہ کرنے سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے،جوڈیشل انکوائری رپورٹ عوا می دستاویز ہے۔

 

تازہ ترین