• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Chief Minister Of Punjab Shahbaz Sharif Left For London

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف برطانیہ کے لیے روانہ ہوگئے ۔ آج لندن میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھک ہوگی ، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، عدالتی مقدمات اور پارٹی صدارت سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ چکے ہیں جہاں وزیراعظم آج پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 2بجےنوازشریف سےملاقات کریں گے۔

اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنما پہلے سے لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں ایک مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف، اہلیہ کلثوم نواز کے گلے کے کینسرکے علاج کے باعث لندن میں موجود ہیں۔

تازہ ترین