• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں موسم خزاں کے آغازپر 333 کلوگرام وزنی سب سے بڑا روایتی مون کیک نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے ۔

اس موقع پر یہاں آنے والے شائقین کے لئے اس کیک کی دعوت کا اہتمام بھی کیا گیا جسے کھا نے کے لئے نا صرف لمبی قطاریں لگی نظر آئیں بلکہ اسے لوگوں نے خوب مزے لے کر کھایا۔

تفصیلات کے مطابق 'کنگ آف مون کیک نامی یہ روایتی کیک عموما مڈ آٹم فیسٹیول کے دوران کھایا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں چین کے ماہر بیکرز نے مختلف اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے 333 کلو وزنی یہ کیک تیار کیااور اس فیسٹیول میں آنے والے لوگوں کو پیش کیا جسے کھاکر سیاحوں نے ناصرف اس دعوت کے مزے اڑائے بلکہ داد دئیے بنا بھی نہ رہ پائے۔

 

تازہ ترین