• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان ، گینڈوں کے عالمی دن کے موقع پر شائقین کا انوکھا اقدام

تائیوان میں گینڈوں کے عالمی دن کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں شائقین نے ایک ساتھ جمع ہوکر گینڈے کی علامتی شکل تخلیق کی اور لوگوں کو حیران کردیا۔

گینڈے کی معدوم ہوتی نسل اور ان کے تحفظ کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر تائیوان میں ایک شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں سینکڑوں کی تعداد میں بڑوں سمیت بچوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

اس تقریب میں نا صرف اس دن کو جوش و خرو ش اندازسے منایا گیا بلکہ اس موقع پر سینکڑوں افراد ایک ساتھ جمع ہوکر اس انداز سے کھڑے ہوئے کہ گینڈے کی شکل بنا ڈالی۔

اس دلچسپ منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

 

تازہ ترین