• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Federer And Nadal Could Play Doubles At Laver Cup

ٹینس کے عظیم سابق کھلاڑی روڈنی جارج لیور ،جنہیں مختصراً روڈ لیور بھی کہا جاتا ہے، انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کئے جانے والے ٹورنامنٹ میں ٹینس شائقین پہلی مرتبہ روایتی حریف ٹینس اسٹارز ومبلڈن چیمپیئن راجر فیڈرر اور عالمی نمبر ون ، فرنچ اور یو ایس اوپن چیمپیئن رافیل نڈال کو جوڑی بنا کر ڈبلز مقابلے میں کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

یہ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو رہا ہے اور اس میں یورپ کے 6بہترین کھلاڑیوں کی ٹیم کا دنیا کے دیگر 6ٹینس اسٹارز سے مقابلہ ہوگا ۔

تین روزہ ٹورنامنٹ کے دوران 3سنگلز اور ایک ڈ بلز مقابلہ ہوگا جس کے دوران فیڈرر اور نڈال ایک دوسرے کے ساتھ ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں ۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں دونوں اسٹار کھلاڑیوں نے جوڑی بنا کر ڈبلز مقابلے میں شرکت پر آمادگی کا اظہار کیا ہے تاہم اس کا باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے روڈنی جارج لیور کو دنیائے ٹینس کے عظیم ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران 11گرینڈ سلام ٹائٹلز جیتنے کے ساتھ 2کیلنڈر ایئر گرینڈ سلام بھی جیتے تھے۔

تازہ ترین