• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار554 ہوگئی

The Number Of Registered Voters In The Country

ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کل 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 554 تک جا پہنچی ہے ،رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کی تعداد 1ہزار 456 ہے، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں کل رجسٹرڈ خواتین 4 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار 592 اور مرد رجسٹرڈ ووٹرز 5 کروڑ 45 لاکھ 96ہزار 506 ہیں ۔

پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار 630 ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 6 لاکھ 95 ہزار 29ہے۔

سندھ میں 2 کروڑ 6 لاکھ چوالیس ہزار 511 ، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سولہ ہزار چار سو 26 ووٹرز ہیں۔

اسی طرح بلوچستان میں 37 لاکھ دو ہزار 352 جبکہ فاٹا میں کل رجسٹرڈ ووٹرز 21 لاکھ 42 ہزار 605 ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے اعداد و شمار ویب سائٹ پر بھی جاری کردیے ۔

تازہ ترین