• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکینگ کرتے ہوئے ایسا گرا کہ نانی یاد آگئی

آپ نے اسکینگ کرتے ہوئے اکثر کھلاڑیوں کو دیکھا ہوگا لیکن جناب اسکینگ کرنے کیلئے مہارت ہونالازمی ہے ورنہ ایڈونچر کا یہ شوق بعض اوقات بہت مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جسے اسکینگ کا شوق ایسا مہنگا پڑا کہ اُسے نانی یاد آگئی۔

یہ مناظر امریکا میں دیکھے گئے جہاں ایک اناڑی کھلاڑی برف پوش پہاڑ پر اسکینگ کرتے ہوئے کرتب دکھانے کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ اسکینگ کرتے ہوئے اونچائی سے جمپ لگاتے ہوئے منہ کے بل گرا اور پھر کئی قلابازیاں کھاتے ہوئے دور برف کی موٹی تہہ میں دھنس گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بالکل محفوظ رہا۔

اس لئے شوق اپنی جگہ لیکن کرتب دکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

 

تازہ ترین