• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ہالی وڈمسٹری فلم ہیپی ڈیتھ ڈے 'کا پہلاانٹرنیشنل ٹریلر

خوف ،دہشت اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ہیپی ڈیتھ ڈے 'کا پہلا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔

ہدایتکارکرسٹو فر بی لینڈن کی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجیسیکا روتھ، روبی موڈین،ازرائل بورونڈیل ،چارلس ایٹکن ،جیسن بیئل اور روب میلو سمیت دیگر فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہوئے ہیں۔

جیسن بلم اور ریان ٹورک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی سالگرہ کے دن ہی خطرناک شیطانی مخلوق اس کی جان لینے کے در پہ ہو جاتی ہے ۔

مافوق الفطرت مخلوق کے زیرِ اثر یہ لڑکی بار بارنہایت قریب سے موت کو قریب کو دیکھ کر بھی زندہ بچ جاتی ہے اور اس شیطانی بلا سے چھٹکاراحاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔

فلم 13اکتو بر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین