• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے 3اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری

Pakistan Balochistan Anti Polio Campaign Continues In 3 Districts Of Balochistan

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 3اضلاع میں انسداد پولیو کی 7روزہ مہم کامیابی سے جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق پولیو وائرس کے حوالے سےصوبے کے 3ہائی رسک اضلاع کوئٹہ ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں انسداد پولیو کا سات روزہ مہم جاری ہے۔

کوئٹہ میں پولیومہم کا آج آخری رو ز ہے جبکہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں چھٹا روز ہے، تینوں اضلاع میں 7لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم کے دوران آج 95 فیصد ہدف حاصل کرنے کا امکان ہے جبکہ سو فیصد ہدف کے حصول کے لیے بھر پورکوششیں جاری ہیں۔

تازہ ترین