• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی ریپبلک میں مشکل ترین بائیک ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں بائیک رائیڈرز نے دشوار گزار راستے عبور کرتے ہوئے ایک دوسرے سے آگے بڑھتے دکھائی دئیے۔

قدرتی حسن سے مالامال اس دلکش علاقے میں منعقدہ اس چیمپئن شپ میں شریک رائیڈرز نے غیر ہموار اور دلدلی مٹی سے بھرے ٹریک پر ریس لگائی ۔

کہیں تو کوئی ٹریک پر دلدلی مٹی میں دھنس کر پھنسی ہوئی بائیک نکالنے کی کوشش کرتا دکھائی دیا تو کہیں کوئی رکاوٹ پھلانگنے میں ناکامی پردھول چاٹتا رکھا تاہم ان نوجوانوں نے حوصلے کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ہمت نہ ہاری اور مسلسل آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے۔

 

تازہ ترین