• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا میں پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کی طرز کا پولیس نظام نافذ

Policing Powers Extended To Levies Force In Fata

پولیس کا دائرہ کارفاٹا تک بڑھاتے ہوئےپولیس ایکٹ 1861 نافذکردیاگیا۔حکومت نے لیویز نظام کو پولیس کے نظام سے بدل دیا ۔صدر مملکت ممنون حسین نے اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔فاٹا میں پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا کی طرز کا پولیس نظام نافذ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پولیس کا دائرہ اختیار وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا تک بڑھاتے ہوئے علاقے میں پولیس ایکٹ 1861 نافذ کردیا ہے جس کے تحت علاقے میں پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح پولیس نظام کا نفاذ ہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فاٹا میں لیویز کے نظام کو پولیس کے نظام سے بدل دیا گیا ہے، فاٹا کے لیویز کے دفاتر پولیس سے تبدیل کردیے گئے ہیں اور اب لیویز کمانڈنٹ کے بجائے آئی جی پولیس سربراہ ہوں گے جب کہ نائب تحصیلدار سے کم عہدے کے شخص کو پولیس افسرتعینات نہیں کیا جا سکے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ فاٹا کے بنیادی عدالتی نظام میں بھی تبدیلیاں کردی گئی ہیں جس کے بعد فاٹا میں پاکستان کے دیگرعلاقوں کی طرز کا عدالتی نظام لاگو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے اہم تبدیلیوں کی منظوری دے دی ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی وزارت سیفران جلد جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ 12 ستمبر کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی تھی جس میں حکومت نے ایف سی آر کے خاتمے کے لیے نیا بل لانے کا فیصلہ کیا تھا۔

تازہ ترین