• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا اورویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی، سرفراز احمد

Sri Lanka West Indies Will Visit Pakistan Sarfaraz Ahmed

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ سری لنکا اورویسٹ انڈیز کی ٹیمیں پاکستان ضرور آئیں گی جبکہ آنے والےدنوں میں بھارتی ٹیم بھی پاکستان آنےکےبارےمیں ضرور سوچےگی۔مصباح الحق نے ٹیم کو نمبر ون بنایا،کوشش ہوگی کہ مصباح کی طرح پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلوں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگومیں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کپتان اکیلا کچھ بھی نہیں کرسکتا،ورلڈ کپ ابھی دور ہے،ہمیں آہستہ آہستہ ہر شعبےمیں مزید بہتری لانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی قیادت کرنا ہمیشہ چیلنج رہا ہے،کوشش ہوتی ہے کہ پہلے میچ میں کامیابی حاصل کروں،لمبے عرصے کےلیے نہیں میچ ٹو میچ منصوبہ کرتا ہوں۔

کپتان سرفرازاحمدنے کہا کہ ہمارا فاسٹ بولنگ کاشعبہ بہت مضبوط ہے،وہاب ریاض کی بالنگ اسپیڈ بہت بہتر ہے،عامرکی بالنگ کی رفتاربھی بہتری کی طرف جارہی ہےتاہم ضروری نہیں ہے کہ صرف تیز بالرز سے ہی وکٹیں حاصل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم اور مینجمنٹ ایک ہی پیج پر ہےجو خوش آئند ہے،انضمام الحق میری رائے کا بہت خیال رکھتےہیں اور چیف سلیکٹر مجھے بہت سپورٹ کررہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی کا فائنل زندگی بھر یاد رہے گا۔سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم بہت اچھی ہے،ہم سب کامقصدپاکستان کےلیےاچھاپرفارم کرناہے،مصباح اور یونس کے نہ ہونےسےخلاپیداہواہے۔

تازہ ترین