• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گول مال4 کی کہانی معیاری، مداح مایوس نہیں ہونگے،روہت شیٹھی

بالی وڈ ہدایتکار روہت شیٹھی نے کہا کہ فلم گول مال4 کی کہانی مداحوں کو مایوس نہیں کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تازہ انٹرویو میںروہت شیٹھی نے کہا کہ نئی فلم گول مال 4 کی کہانی معیاری اسکرپٹ پر مبنی ہے ،امید کرتا ہوں کہ یہ فلم ریلیز ہوگی تو شائقین کو کچھ نیا دیکھنے کو ملےگا اور وہ مایوس نہیں ہوں گے۔

اس کی کہانی کے حوالے سےیہ خبریں زیرگردش ہیں کہ یہ ساوتھ کی فلم کا چربہ ہے،اس حوالے سے روہت شیٹھی نے واضاحت کی کہ فلم گول مال 4 کی کہانی اوریجنل ہے۔

روہت شیٹھی کی آخری فلم ’دل والے ‘جس کی اسٹار کاسٹ میں شاہ رخ خان،کاجل ،ورون دھون، کریتی سین شامل تھیں۔

گزشتہ دنوں یوٹیوب پرفلم کا ٹریلر جاری ہوا ،جسے اب تک 2کروڑ مداح دیکھ اور پسند کرچکے ہیں،فلم رواں برس 20 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

تازہ ترین