• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر ین مرد فٹبالر ایوارڈ، نیمار، رونالڈو اور میسی شارٹ لسٹ

فیفا کے بہترین مرد فٹبالر ایوارڈ کیلئے برازیلین اسٹار نیمار، پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹائن کے لیونل میسی شارٹ لسٹ کرلیے گئے۔

اس حوالے سے ورلڈ گورننگ باڈی نے مرد فٹبالر ایوارڈ کے لئے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

نیمار نے گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی نمائندگی کرنے کے بعد 222 ملین یورو کے ریکارڈ معاوضہ پر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی ہے، گزشتہ برس کا ایوارڈ رونالڈو کے نام رہا تھا۔

سال کی بہترین خاتون پلیئر کے ایوارڈ کیلئے وینزویلا کی ڈیانا کیسٹیلانوس، امریکی پلیئر کلیری لائیڈ اور ڈچ فٹبالر لیکی مارٹینز ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔

ٹاپ کوچ ایوارڈ کیلئے رئیل میڈرڈ کے زیڈان، چیلسی کے انٹونیو کونٹے اور یوونٹس کے میسالیمانو الیگری میں مقابلہ ہوگا۔

گول کیپر اعزاز کیلئے گینلوگی بفن، کیلور نیواس اور مینوئل نوئر حتمی 3 میں موجود ہیں، فاتحین کا اعلان لندن میں 23 اکتوبر کو کیا جائیگا۔

تازہ ترین