• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیخلاف سیریز ،سری لنکن ٹیم کل عرب امارات پہنچے گی

Sri Lankan Cricket Team Will Reach Emirates Tomorrow To Play Cricket Series Against Pakistan

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے کل (24ستمبر) متحدہ عرب امارات پہنچے گی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے شروع ہو گا۔

متحدہ عرب امارات میں سری لنکن ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

گرین شرٹس مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی مرتبہ پانچ ایک روزہ کرکٹ سیریز میں ایکشن میں دکھائی دے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جو کہ ڈے اینڈ نائٹ ہے 6 سے10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر، دوسرا میچ 16 اکتوبر، تیسرا میچ 18 اکتوبر، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 26 اکتوبر، دوسرا میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ لاہور میں شیڈول ہے۔

تازہ ترین