• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی تاجر آسٹریا میں برقع پوش خواتین کے جرمانے بھرے گا

French Businessman Will Pay Veil Fine If Muslim Women Face In Austria

فرانسیسی ارب پتی تاجر نےآسٹریا میں برقع پہننے والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یورپی میڈیاکے مطابق آسٹریا کی حکومت نے یکم اکتوبر سے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی خلاف ورزی پر ڈیڑھ سو یورو (19 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

الجزائری نژاد فرانسیسی ارب پتی پراپرٹی ڈیلر راشد نقاز نے آسٹریا کی مسلمان خواتین سے کہا ہے کہ برقع آپ پہنیں جرمانہ میں اداکروں گا۔

آسٹرین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارب پتی تاجر راشد نقاز نے کہا ہے کہ میں پورے یورپ بالخصوص آسٹریا کی خواتین سے کہتا ہوں کہ آپ برقع پہنیں جرمانہ میں بھروں گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اگر یورپی حکومتیں مذہبی آزادی کو تسلیم کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں تو پھر انہیں مذہبی شعائر کو بھی تسلیم کرنا ہوں گے،، جب کہ میں خود لوگوں کے مذہبی عقائد کے کھلے اظہار پر یقین رکھتا ہوں۔

راشد نقاذ فرانس، بلجیم، ہالینڈ اور سوئٹرزلینڈ سمیت ان ممالک میں مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کر چکے ہیں جہاں برقع پر پابندی عائد ہے۔

مسلمان تاجر نے ایک خصوصی ادارہ بھی قائم کر رکھا ہے جس کا نام میرے آئین کو نہ چھیڑو ہے، یہ ادارہ برقع پہننے والی مسلمان خواتین کے جرمانے ادا کرتا ہے اور اب تک مختلف ممالک میں 3 لاکھ یورو( 3 کروڑ 79 لاکھ روپے) اس کام پر خرچ کر چکا ہے۔

تازہ ترین