• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار ہیریسن فورڈ اور ریان گوسلنگ کی نئی سائنس فکشن ڈرامہ فلم 'بلیڈ رَنر2049 'کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکارڈینس ویلینیو کی اس سنسنی خیز فلم1982میں ریلیز ہونیوالی فلم بلیڈ رنر کا سیکوئل ہے جس کی کہانی ایک ایسے امریکی پولیس اہلکار کے گِرد گھوم رہی ہے جو ایک ایسے راز کی کھوج میں نکل پڑتا ہے جودنیا کو ہلا کر رکھ دیگا اور اسی تلاش میں وہ تیس برس قبل لا پتہ ہو جانیوالے بلیڈ رَنر تک پہنچنے میں بھی کامیاب ہو جاتا ہے۔

اینڈریو کوسوو اوربروڈرک جانسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں ہالی وڈ کے مشہور و معروف اداکارہیریسن فورڈ اور ریان گوسلنگ مرکزی کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا ڈی آرمس، سلویا ہوئیکس، کارلا جیوری، روبن رائٹ اورجیرڈ لیٹوشامل ہیں ۔

امریکی رائٹر فلپ ڈی کے ناول سے ماخوذ یہ سنسنی خیزسائنس فکشن ڈرامہ فلم وارنر بروز پکچرز اور کولمبیا پکچرز کے تحت رواں سال 6اکتوبر کو سنیماگھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین