• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی جانباز کا پیرو کی6,725میٹربلند وبالاچوٹی سے بیس جمپنگ

یوں تو خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی دنگ رہ جائیں اور تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس روسی خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے پیرو میں قائم ہزاروں میٹر بلند چوٹی کے سرے پر پہنچ گیا ہے۔

روس سے تعلق رکھنے والے جانباز نے 6,725 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا اور پھربلندو بالاچوٹی کے سرے سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا بلکہ بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی زمین پر لینڈ کر گیااورپیرو کی اس چوٹی سے ونگ سوٹ جمپنگ کرنے والا پہلے جانباز بن گیا۔

تازہ ترین