• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلبلے بنانے تو کوئی ان ماہر پرفارمرزسے سیکھے

بلبلے بنانا بچپن میں تو ہر ایک کا ہی من پسند مشغلہ رہا ہو گا لیکن ذرا ان ببل آرٹسٹوں کو تو دیکھئے جو اس مہارت سے بلبلے بناتے ہیں کہ دیوہیکل بلبلہ ہو یا درجنوں بلبلے ایکساتھ بنانے ہوں ان کیلئے کچھ بھی مشکل نہیں۔

یہ با صلاحیت فن کار نہ صرف بڑے بڑے بلبلے بنانے میں ماہر ہیں بلکہ گیس اور ہوا کے ذریعے انوکھی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ایسے منفرد ببل بناتے ہیں کہ جن کے پھٹنے سے دلکش رنگوں کا دھواں فضا میں چاروں اطراف بکھر جاتا ہے ۔

یہی نہیں بلکہ یہ پرفارمرز ایک بڑے ببل کے اندر درجنوں ننھے بلبلے بھی بھر دیتے ہیں جس سے یہ نظارہ دیکھنے میں نہ صرف مبہوت کن بن جاتا ہے بلکہ آرٹسٹوں کی مہارت کو بھی داد دئیے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔

تازہ ترین