• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 120 کے عوام نے میرے مؤقف کی حمایت کی ہے، نواز شریف

People Of Na120 Supported My Stance Nawaz Sharif

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں عوام نے مہر لگا کر میرے مؤقف کی حمایت کی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج کے سلسلے میں برطانوی دارالحکومت لندن میں مقیم ہیں۔ف

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز اور اسحاق ڈار بھی لندن میں موجود ہیں جہاں آج غیر رسمی مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور نیب ریفرنسز سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ پر درست مؤقف اپنایا جس پر این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان کے عوام نے مہر لگائی ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہا کہ وزیر اعظم سے کہا ہے کہ ذاتی طور پر تحقیقات کریں کہ کارکن کیوں غائب ہوئے اور ایسے واقعات قوم کے لیے باعث فکر ہونے چاہئیں۔

کالعدم تنظیموں کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے جمہوری قوتوں کو نقصان پہنچے گا جس سے حالات عجیب رخ اختیار کرسکتے ہیں۔

 

تازہ ترین