• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Ukraine Ambassador For India Lost Their Iphone Snatched Near Red Fort Delhi

بھارت میں یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا اپنے آئی فون سے محروم ہو گئے،یوکرائن کے سفیر کا موبائل فون لال قلعہ کی سیر کے دوران چھینا گیا ۔

بھارت میں یوکرائن کے سفیر کا آئی فون چھن گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے سفیر ڈاکٹر اگور پولکا نے صبح کے وقت اپنی سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کو دریائےگنج کی پارکنگ میں چھوڑا اور خود لال قلعہ کی سیر و تفریح کے لئے نکل گئے۔

فوٹوگرافی کے شوقین یوکرائنی سفیر نے لال قلعہ کے انگوری باغ میں چند تصاویر بنانے کے لیے اپنا آئی فون نکالا اور انہوں نے بمشکل 2 ہی تصویریں بنائی تھیں اچانک ایک شخص آیا اور ان کا آئی فون چھین کر فرار ہو گیا۔

یہ سب اتنا جلدی ہوا کہ یوکرائن کے سفیر اس چور کا پیچھا کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکے تاہم انہوں نے چور کے بارے میں کچھ تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں۔

دوسری جانب کوتوالی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم یوکرائن کے سفیر کا موبائل فون حاصل کرنے کیلئے تمام تر کوششیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین