• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخوان المسلمون کے سابق سربراہ دوران حراست انتقال کرگئے

مصر کی کالعدم اسلامی جماعت الاخوان المسلمون کے سابق سربراہ مہدی عاکف دوران حراست انتقال کرگئے ہیں۔

مہدی عاکف کی صاحبزادی علیاء نے اپنے فیس بک اکائونٹ پر اس بات کا اعلان کیا کہ ان کے 89سالہ والد دوران علاج مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں،وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔

مصری حکومت نے 2013ء میں ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک پر حملے کے الزام میں مہدی عاکف کو گرفتار کیا تھا، مصری عدالت نے انہیں25سال قید کی سزا سنائی ، تاہم اپیل عدالت نے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ مقدمہ چلانے کا حکم دیا تھا۔

مرحوم نے 2004 ءسے 2010 ءتک الاخوان المسلمون کی سربراہی سنبھالی تھی۔

تازہ ترین